Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran

جہاں ایک طرف یورپ کے زیادہ  تر ممالک  سیلاب  اور شدید بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں وہیں چین، ہندوستان اور پاکستان  میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سیلاب کے ریلے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے اور آخر میں جیسے ہی وہ گاڑی نکالتا ہے سیلاب کا شدید ریلا آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اللہ نے اس کی مدد  کی۔

دوسری جانب وسطی چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اب تک مختلف واقعات میں 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سب سے زیادہ چین کا صوبہ ہینن متاثر ہوا ہے۔

شدید خراب موسم کی وجہ سے مزید شہر زیرآب آگئے اور فصلیں تباہ ہوگئیں چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اب تک 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

چین کے شہر چنگ ژاؤ میں 3 روز میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پانی کی گزرگاہیں بھر گئیں اور مٹی سے آلودہ پانی سڑکوں، سرنگوں اور سب وے سسٹم میں بھر گیا۔

طوفان شمال کی سمت بڑھا جہاں سے انیانگ شہر سے 73 ہزار افراد کو نکال لیا گیا جبکہ صوبہ ہیبے میں بھی طوفان کے سبب 2 افراد ہلاک ہوئے ۔

ٹیگس