صیہونی حکومت کے شیدائی فرانسیسی صدر بھی اسکی بدمعاشیوں سے محفوظ نہیں
Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
فرانس کے صدر نے، اسرائیل کے جاسوسی سافٹ ویئر، پگاسس کے ذریعے جاسوسی کے انکشاف کے بعد اپنے اور اپنے اہل خانہ کے موبائل فون تبدیل کر دیئے ہیں۔
انہوں نے یہ اقدام، مغربی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کے بعد کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی کے سافٹ ویئر کا نشانہ بننے والوں میں فرانس کے صدر عمانوعیل میکرون بھی شامل ہیں۔
اگرچہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فرانس کے خفیہ اداروں نے صدر عمانوئل میکرون کو اس خطرے سے آگاہ کردیا تھا تاہم انھوں نے اس انتباہ پر توجہ نہیں دی تھی۔
پگاسس نامی مال ویئر اسرائیلی کمپنی این ایس او نے تیار کیا ہے جسے اسرائیل کی انٹیلی جینس اکیڈمی چلاتی ہے۔ اس کمپنی نے پگاسس نامی یہ سافٹ ویئر بعض عرب اور غیر عرب ملکوں کو فروخت کیا تھا جس کے ذریعے وہ اپنے مخالفین اور صحافیوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔