Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں پاکستان کے خلاف مظاہرہ اور پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا اور پاکستان اور طالبان کے خلاف نعرے  لگائے۔

افغان مظاہرین نے اسی طرح ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے  والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔

برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کئی علاقوں پر قبضے کے بعد افغانستان کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کو پاکستان کی مدد و حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس