Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • نئی چینی پابندیوں پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس نے امریکہ کے خلاف چین کی عائد کردہ پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ساکی نے امریکہ کے خلاف چینی پابندیوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ بائیڈن حکومت کو ان پابندیوں پر تشویش نہیں ہے اور وہ اپنی کمپنیوں اور شخصیات کی حمایت کرے گی-

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ ردعمل ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ سات امریکی اداروں سمیت ٹرمپ دور کے وزیرتجارت اور دیگر امریکی شخصیات پر پابندعائد کررہی ہے-

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ نئی پابندیاں ، ہانگ کانگ رابطہ دفتر کے سات حکام کے خلاف امریکی فیصلے کا براہ راست جواب ہیں ۔

امریکہ نے گذشتہ جمعے کو سات چینی حکام پر ہانگ کانگ میں ڈیموکریسی کو کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کردی تھیں ۔

چین نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہانے چین کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی تھی اور اسے سخت گستاخی قرار دیا تھا-

ٹیگس