Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی سینیٹ کی روس مخالف قرارداد پر ماسکو کی تنقید

روس نے امریکی سینیٹ کی ماسکو مخالف قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹروں کو صلاح دی ہے کہ وہ روس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے بجائے امریکہ کی اندرونی مشکلات پر توجہ دیں اور امریکہ میں انسانی حقوق کی ہونے والی خلاف ورزیوں کی روک تھام کریں۔

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں امریکی کانگریس کے اراکین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ روسی جیل خانوں میں قید امریکیوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار نہ کریں۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان کی جانب سے روسی جیل خانے میں بند امریکیوں کی حالت پر ایسی حالت میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں بند مختلف قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برتا جاتا ہے اور ان قیدیوں کو طبی سہولیات تک حاصل نہیں ہیں اور اس صورت حال سے امریکی جیلوں میں قید روسی شہری بھی مستثنی نہیں ہیں۔

امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے اپنے بیان میں امریکی جیلوں میں بند روسی شہریوں کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو چاہئے کہ اپنے ملک کی جیلوں اور امریکہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں۔

واضح رہے امریکی سینیٹ نے جمعے کے روز ایک قرارداد پاس کر کے روس کی جیلوں میں بند دو امریکی شہریوں پول ویلان اور ٹریور ریڈ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس