Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • کویت میں امریکی سفارتکار کی خودکشی

کویت میں ایک امریکی سفارتکار نے خودکشی کر لی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایک امریکی سفارتکار نے اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس امریکی سفارتکار کی لاش سفارتخانے کے اندر سے بر آمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار صوبہ حولی کے علاقے «بیان»  میں سفارتخانے میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا اور اس کی لاش باتھ روم سے ملی۔ ہلاک ہونے والے امریکی سفارتکار کی شناخت ہندوستانی شہری کے طور پر ہوئی کہ جس کی عمر 44 سال تھی۔ خودکشی کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور امریکی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ٹیگس