امریکی عوام کا مستقبل تاریک ؛ سروے رپورٹ
Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نصف سے زیادہ آبادی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ایپسوس ادارے اور ای بی سی چینل کی جانب سے سامنے انے والی سروے رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ کے 55 فیصد عوام کو اس بات پر تشویش ہے کہ ان کا ملک جس راستے پر گامزن ہے وہ درست نہیں ہے تاہم 45 فیصد عوام نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے زیادہ تر عوام آئندہ ایک سال میں اپنے ملک کی پالیسی اور پوزیشن کے حوالے سے بد ظن ہیں۔
یہ ایسے میں ہے کہ مئی کے مہینے میں امریکہ کی 36 فیصد آبادی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی لا حق تھی اور 65 فیصد عوام نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔