آذربائیجان کے ساتھ فوجی جھڑپ میں آرمینیا کے 3 فوجیوں کی ہلاکت
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی ایک فوجی جھڑپ میں آرمینیا کے کم سے کم تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے سرحدی علاقے میں آذربائیجان کے فوجیوں کی فائرنگ میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے فوجیوں نے منگل کے روز بھی گقر گونیک اور یراسخ پر حملے کئے تھے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیا جنگ بندی کی پابندی نہیں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سمتر دو ہزار بیس میں دونوں ملکوں کے درمیان قرہ باغ کے مسئلے پر جنگ شروع ہو گئی تھی جو نومبر میں روس کی وساطت سے ختم ہوئی تھی۔