امریکہ کے سپر سونک بمبار میزائل کا تجربہ ناکام
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
امریکہ کو ایک مرتبہ پھر سپر سونک بمبار میزائل کے تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سپر سونک میزائل B-52 بمبار سے فائر کیا گیا تاہم امریکی فضائیہ کو دوسری مرتبہ اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔
امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 28 جولائی کو جنوبی کیلیفورنیا میں کیا گیا۔
اس سے قبل بھی امریکی فضائیہ اپریل کے مہینے میں سپرسونک میزائل فائر کرنے میں ناکام رہا۔
امریکہ کو گزشتہ مہینے کے دوران کئی میزائلوں من جملہ بیلسٹک میزائل "مینیوٹ مین تھری 3" ( Minuteman III)
کے تجربوں میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔