Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک میں چین پہلے نمبر پر

ٹوکیو اولمپک میں تمغوں کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ٹوکیو اولمپک میں ساتویں دن چینی ایتھیلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق چینی کھلاڑیوں نے ساتویں دن چار سونے کے تمغے جیتے اور چین نے سونے کے انیس تمغوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی۔

چین کے بعد دوسرا نمبر جاپان کا ہے جس نے سونے کے سترہ تمغے حاصل کئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک کے ساتویں دن اکیس سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہوا۔ چینی کھلاڑیوں نے چار کھیلوں، بیڈ منٹن، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور ٹرمپولین جمناسٹک میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔

میزبان جاپان نے دو طلائی تمغے، فینسنگ اور جوڈو میں اور رشین اولمپک کمیٹی کے اراکین نے بھی دو طلائی تمغے خواتین کی نشانے بازی اور مردوں کی تیراکی میں حاصل کئے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے خواتین اور مردوں کی روونگ میں سونے کے تمغے حاصل کئے ۔

ٹوکیو اولمپک کے ساتویں دن دیگر گیارہ ملکوں نے ایک ایک سونے کے تمغے حاصل کئے۔

ٹیگس