Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے

فرانس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی کورونا پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہزاروں افراد کورونا وائرس ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دینے کے خلاف سڑکوں نکل آئےاور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والے تصادم اور جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور پولیس نے 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

کورونا ہیلتھ پاس کو عوامی مقامات پر لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف پیرس سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا، لوگوں نے پلے کارڈز اور صدر میکرون کی ڈراؤنی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، شرکاء کا کہنا تھا حکومت وائرس کے نام پر ان کی آزادیاں سلب کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے، گذشتہ ہفتے طبی ملازمین کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

ٹیگس