Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • کرکٹ کو بھی اولمپک میں شامل کیا جائے

اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو بھی شامل کرانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لاس اینجلس اولمپک دو ہزار اٹھائیس میں کرکٹ کو شامل کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرانے کے لئے آئی سی سی نے ایک ورکنگ کمیٹی بھی بنادی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اولمپک دو ہزار اٹھائیس میں کرکٹ شامل ہونے سے امریکہ میں کرکٹ کے طرفداروں کو بھی خوشی ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کو دو ہزار بائیس کے کامن ویلتھ کھیلوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریک بارکلے نے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں میں کرکٹ ایک اچھا اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی پوری کوشش ہے کہ دو ہزار اٹھائیس کے اولمپک میں کرکٹ کو شامل کرلیا جائے۔

ٹیگس