برطانیہ، فائرنگ اور قتل کے واقعات میں پانچ ہلاک
برطانیہ، پلے ماؤتھ سٹی میں فائرنگ کے واقعے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت جیک ڈیویسن کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ادھر ایسٹ لندن میں چاقو زنی سے 45 سالہ شخص جیمز مارکہم کی موت کے بعد 14سال کی عمر کے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی شام چنگفورڈ میں نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ کشیدگی کے بعد مقتول جیمز مارکہم پر حملہ کیا گیا تھا۔