Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • برکس تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے زراعت کا اجلاس

برکس تنظیم نے خوراک اور تغذیہ کے تحفظ کے لئے حیاتیاتی زرعی تنوع کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق برکس تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے زراعت کے ورچوئل اجلاس میں خوراک اور تغذیہ کے تحفظ کے لئے حیاتیاتی زرعی تنوع کو مستحکم کرنے میں تنظیم کی شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔

اس ورچوئل اجلاس میں طویل المیعاد ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے ایجنڈے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ برکس کے ممالک بھوک اور غربت مٹانے کے لئے طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔

برکس کے وزرائے زراعت کے اس ورچول اجلاس میں پیداوار بڑھانے کے لئے زمین تک ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سہولت، زرعی حیاتیاتی تنوع کو قائم رکھنے اور قدرتی وسائل کے استحکام کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ برازیل، جنوبی افریقا ہندوستان، چین اور روس برکس کے رکن ہیں۔

ٹیگس