افغانستان میں سی آئی اے کا ایگل بیس تباہ
امریکہ کی افغانستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد انخلا کا عمل جاری ہے۔
امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈہ کے نزدیک بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی آخری باقی چوکی ایگل بیس کو تباہ کرنے کے لئے ایک کنٹرول دھماکہ کیا۔
روزنامہ نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے اسکی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان کو آلات اور بیس میں چھوڑے گئے ڈیٹا کا استعمال نہ کرنے دینا تھا۔
افغانستان کے مقامی افراد کو سی آئی اے کے اس جاسوسی کے اڈے کے بارے میں کچھ معلومات تھی اسی لئے اس کی شدید طور پر حفاظت کی جاتی تھی اور اس تک رسائی ناممکن بنا دی گئی تھی۔
کابل ایر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد سی آئی اے کے اس جاسوسی کے اڈے کو ایک خوفناک دھماکے سے اڑا دیا گیا۔