Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے اپنے خلائی سائنسداں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

صہیونی حکومت نے اہم ترین اسرائیلی خلائی سائنسدان کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا ہے۔

ٹا‏ئمز آف اسرائیل کے مطابق صیہونی حکومت نے عکا شہر کے آفندی ہوٹل میں دھماکے کے الزام میں حسن عید نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس دھماکے میں اسرائیل کا سب سے اہم خلائی سائنسدان آوی ھار ایون ہلاک ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائنسداں اسرائیل کے راکٹ اور میزائیل پروگرام کا سربراہ تھا اور حالیہ جنگ سیف القدس اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والی شورش کے دوران ہلاک ہو گیا تھا تاہم صیہونی ذرائع ابلاغ جب سے اب تک اس کی ہلاکت کی خبروں کو چھپاتے آئے ہیں۔

اب اسرائیلی حکام نے فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کرکے رائے عامہ کے دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور اپنی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش شروع کی ہے۔

 

ٹیگس