Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے سن دوہزار تیئس کے اختتام تک ، برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ برطانیہ سے علیحدگی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن یہ معاملہ اس سال پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام صرف اس وقت کریں گے جب کورونا کی وبا ختم ہوجائے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی ہمیں موقع ملا تو ہم سن دوہزار تئیس کے اختتام تک ریفرنڈم کراسکتے ہیں۔

ٹیگس