امریکی کانگریس پر پھر سے ٹرمپ کے طرفداروں کا خطرہ منڈلایا، کانگریس پر یورش اور پولیس پر جان لیوا حملے کا خدشہ
ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہروں کے مدنظر کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگانے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
اگلے ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہروں کے مدںظر پلیس نے کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگانے شروع کردئے ہیں۔ ٹرمپ کے طرفدار یہ مظاہرہ ان 6 لاکھ لوگوں کی حمایت میں کرنا چاہتے ہیں، جنہیں 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بار پلیس بہت بڑے پیمانے پر بیریکیڈ لگا رہی ہے۔
جنوری میں کانگریس کی عمارت پر جانلیوا یورش کے بعد پولیس نے کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگا دیئے تھے جسے چھ مہینے بعد جولائی میں ہٹایا گیا تھا۔
آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بیریکیڈ کو 18 ستمبر کو ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہرے کے موقع پر دوبارہ لگایا جائے گا۔
امریکی کانگریس میں ایک اہم ذریعہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ 18 ستمبر کے مظاہروں میں دائیں بازوں کے حمایتی کچھ انتہا پسند گروہ بھی شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ پولیس فورس پر حملہ کر سکتے ہیں۔