سعودی و صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے: امریکی قانون ساز
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
امریکی قانون ساز نے غاصب صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسنا نیوز کے مطابق امریکی قانونی ساز اوکاسیو کورٹز نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے: مالی سال دوہزار بائیس کے دفاعی بجٹ قانون کے مسوے میں انہوں نے ایک ترمیم پیش کی ہے جس میں سعودی عرب کو حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے باعث اور صیہونی حکومت کو غزہ میں عام شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملہ کرنے جبکہ کولمبیا کو مظاہرین کی سرکوبی کے باعث، ہتھیار کی فروخت پر پابندی کی بات کی گئی ہے
۔یہ ترمیمی بل اگر منظور کر لیا جاتا ہے تو صیہونی حکومت کو امریکی اسلحے کی برآمدات میں محدودیتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مذکورہ امریکی قانون ساز کے اس اقدام سے امریکہ اور اقوام متحدہ میں تعینات خود ساختہ صیہونی ریاست کے سفیر چراغ پا ہو اُٹھے ہیں۔