Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • جرمنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ

آج ہونے والے انتخابات کیلئے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے امیدوار " ارمین" کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

یورپی ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، عام انتخابات کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام بھی ہو جائے گا۔

ٹیگس