Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام ہونے والا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی کے عام انتخابات میں 16 سال بعد سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنی حریف کرسچین ڈیمو کریٹک پارٹی پر سبقت حاصل کرلی ہے۔  جبکہ جرمنی میں انتخابات کے ابتدائی نتائج میں گرین پارٹی اپ سیٹ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

موجودہ نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک مرتبہ پھر جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے امیدوار " ارمین" کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

عام انتخابات کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام بھی ہو جائے گا۔

 

ٹیگس