Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • کواڈ مذاکرات پر چین کا اظہار تشویش

بیجنگ نے کواڈ تنظیم کے چار رکنی مذاکرات کو چین اور علاقے کے مختلف ملکوں کے درمیان اختلاف کا باعث قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوننگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک کواڈ مذاکرات کے خلاف ہے اس لئے کہ یہ مذاکرات، چین اور علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلاف کا باعث بن رہے ہیں۔

چین کی ترجمان نے کہا کہ بعض ممالک، چین کو خطرناک ملک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ، ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ معاہدے کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں تشکیل پایا۔ ان ممالک کے سربراہوں  نے چین کے مقابلے میں متحدہ موقف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بحر ہند اور بحرالکاہل میں کسی بھی قسم کے خطرے سے عاری ایک آزاد علاقے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس