Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایکواڈور کی جیل میں مسلح تصادم 66 ہلاک و زخمی

ایکواڈور کی جیل میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 24 قیدی ہلاک اور 42 زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں میں منشیات فروشوں کے دو بڑے گروپس کے درمیان تصادم ہوا، ایکواڈور کی جیلوں میں اس سے پہلے بھی کئی بار منشیات کے اسمگلر قیدیوں کے درمیان خون ریزجھڑپیں ہو چکی ہیں ۔

ٹیگس