Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی سینٹ میں افغانستان پر پیش کردہ بل میں طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹ میں افغانستان پر بل پیش کردیا گیا۔

بائیس ری پبلکن سینیٹروں کی طرف سے پیش کیے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت طالبان کو مدد دینے والی ریاستوں اور غیر ریاستی عناصر کی نشاندہی کی جائے۔

امریکی سینیٹ میں پیش کئے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے دوحہ معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں بنابریں بل پاس ہونے کے تین ماہ کے اندر افغانستان پر رپورٹ پیش کی جائے۔ بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے تسلط کے بیس برس کے دوران طالبان کی حمایت، اگست کے وسط میں کابل پر قبضہ کرنے میں عسکریت پسندوں کی مدد اور وادی پنج شیر پر حملے کی حمایت کس نے کی یہ معلوم ہونا ضروری ہے۔

بل میں افغانستان پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان پر پابندیاں لگائی جائیں اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگس