Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے فلسطینی میزائلوں کے مقابلے میں اپنی کمزوری کا اعتراف کیا

صیہونی حکومت کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر گلعاد بیران نے فلسطینی استقامت کے میزائلی حملوں کے مقابلے میں اپنے میزائلی دفاعی سسٹم کے کمزور ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی فضائیہ کے کمانڈر گلعاد بیران نے کہا کہ اسرائیل کے موجودہ میزائلی دفاعی سسٹم میں کچھ کمزور پہلو موجود ہیں اور وہ تمام خطرات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

صیہونی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر نے حالیہ غزہ جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فلسطینی گروہوں کی جانب سے فائر ہونے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی راہ حل نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کا میزائلی دفاعی سسٹم آئیرن ڈوم، فلسطینی استقامت کے میزائلوں کا پتہ لگانے اور انھیں تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے اور صیہونی اب تک اس کا کوئی راہ حل تلاش نہیں کر سکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی استقامتی محاذ کے ایسے میزائل ہیں جو آئیرن ڈوم کو چکما دینے میں کامیاب رہے ہیں اور ان کی تباہی پھیلانے کی صلاحیت صیہونیوں کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

ان حالات میں صیہونی حکومت نے آئیرن ڈوم کو اپڈیٹ کرنے کے لئے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کی ہنگامی مدد طلب کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس درخواست کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کے آئیرن ڈوم کو اپڈیٹ کرنے کے لئے بجٹ بل منظورکر دیا ہے جو اس وقت سینٹ میں ہے۔

 

ٹیگس