Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں انرجی کے بحران میں شدت آئی، مزید تین انرجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو گیا

برطانیہ میں انرجی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی فراہم کرنے والی مزید تین نجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو گیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ایگلو، سیمبایو اور اینسٹروگا انرجی، تین بڑی کمپنیاں ہیں جو حالیہ مہینوں کے دوران دیوالیے سے روبرو ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔

مذکورہ تین کمپنیوں نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر اپنے سرگرمیوں کو روکنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ان سے جڑے صارفین زیادہ مہنگی انرجی سپلائی کرنے والی دیگر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ تین برطانوی کمپنیاں مجموعی طور پر تین تقریبا تین لاکھ تینتیس ہزار صارفین کو بجلی اور گیس فراہم کرتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران انرجی کے شعبے میں سرگرم نو نجی کمپنیوں کا دیوالیہ ہو چکا ہے جس کے باعث برطانیہ میں قریب سترہ لاکھ صارفین کو انرجی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانیہ ایک تحقیقاتی کمپنی کے اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ گیس کی ہول سیل قیمتوں میں گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے کی بنسبت پانچ سو بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان دنوں برطانوی شہریوں کو کورونا کی شدید پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ انرجی کی قلت اور مہنگائی کی بڑھتی شرح جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس