کانگریس پر حملے کا معاملے، حملے کے دن ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ویڈیو جاری کرنے کا حکم
وائٹ ہاؤس نے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے دن سابق صدر ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ویڈیو جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدور کے دستاویزوں کی نگرانی کرنے والے شعبے کو حکم دیا ہے کہ وہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر حملے کے دن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرگرمیوں کا ریکارڈ اس واقعے کی تحقیق کر رہی کمیٹی کے حوالے کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جن ساکی نے کہا کہ بائیڈن حکومت چھ جنوری کے واقعے کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ یہ کمیٹی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیو کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کے حوالے سے کہا کہ 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے واقعے کو پوری طرح سمجھنا امریکی کانگریس اور اس ملک کے عوام کے لئے بہت اہمیت رکھتا تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔
6 جنوری کے واقعے کی تحقیق کرنے والی کمیٹی نے اس سے پہلے کانگریس کی عمارت پر حملے کے دن ڈونلڈ ٹرمپ، انکی بیوی اور تین بچوں کے بیان اور مکالمے تک دسترسی کا مطالبہ کیا تھا۔