چین-تائیوان کشیدگی میں اضافہ، چین کے جنگی طیارے تائیوان کے فضائی حدود میں داخل
Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشدگی کے بیچ چینی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر تائیوان کی فضائی حدود میں پرواز کی۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے کئی عدد چینی جنگی طیاروں کے اس جزیرہ کے اوپر پرواز کرنے کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق، تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین جی-16 جنگی طیارے اور ایک وائی-8 جہاز نے اتوار کے روز اس جزیرہ کے ڈیفنس سسٹم میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے اس واقعے کی تفصیل کا ذکر کئے بغیر صرف ان چینی جنگی طیارے کا راستہ روکنے کا دعوی کیا۔
گذشتہ کچھ برسوں سے چینی فضائیہ کے جنگی طیارے تائیوان کو یہ پیغام دینے کے لئے کہ چین اسکی خود مختاری کے دعوے کو تسلیم نہیں دیتا، اس جزیرہ کی ایئر ڈیفنس کی حدود میں پرواز کرتے ہیں۔