فرانسس ہوگن کے فیس بک کے خلاف تازہ انکشافات
فیس بک کی سابق کونٹنٹ منیجر نے اس پلیٹ فارم کو بچوں کے لیے نقصان دہ اور لوگوں کے درمیان تفریق کا باعث قرار دیا ہے۔
فرانسس ہوگن نے جو ان دنوں سوشل میڈیا چینلوں کو صارفین کے حقوق کی پاسداری کا پابند بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیس بک پر ہر گز اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
فیس بک کی سابق عہدیدار نے اپنے انکشافات کے ذریعے ، دنیا بھر پر سوشل میڈیا چینلوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے مارک زکر برگ اور اس کی کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر محض منافع کمانے کی خاطر ایسی پروڈکٹ کی تشہیر کر رہی ہیں جو بچوں اور نوجوانوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
فرانسس ہوگن پچیس اکتوبر کو برطانوی پارلیمنٹ کی سوشل میڈیا پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس سے آن لائن خطاب کرنے والی ہیں۔
فیس بک نے فرانسس ہوگن کے انکشافات کو ادارے کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس اصل معاملات کے بارے میں اظہار رائے کی لازمی مہارت موجود نہیں۔
دوسری جانب فرانسس ہوگن نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا چینلوں کو لگام دینے کے لیے سخت قوانین وضع کریں۔