Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ناروے میں تیر کمان سے حملہ، پانچ ہلاک، تین زخمی

ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے متعدد افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق تیر کمان سے یہ حملہ کونگس برگ کی سپرمارکیٹ میں کیا گیا۔ حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو حملے کے وقت مذکورہ سپرمارکیٹ میں موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا تعلق ڈینمارک سے بتایا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے یہ حملہ اکیلے ہی انجام دیا تاہم وہ اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ تھا یا نہیں۔

ناروے کی وزارت انصاف اور پیلک سیکورٹی نے بتایا ہے کہ اسے اس واقعے کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل ہو گئی ہیں اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگس