Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے ہائیپر سونک میزائل کی رونمائی کی

شمالی کوریا نے اپنی دفاعی فوجی نمائش میں اپنے جدید ترین ہائیپر سونک میزائل کی رونمائی کی۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید تریں میزائل ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کو ڈونگ فینگ سترہ قسم کے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کے ڈیزائن میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے انتیس ستمبر کو اپنے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کی اب فوجی نمائش میں رونمائی کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ امریکہ پیویانگ سے اپنی دشمنی سے باز آئے گا، اس لئے شمالی کوریا اپنی دفاعی آمادگی سے چشم پوشی نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکی پابندیاں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ واشگٹن پیویانگ سے مذاکرات کا ہمیشہ راگ الاپتا رہا ہے۔

ٹیگس