Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ میں آخرکار پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے دی

سیاست کے میدان کے علاوہ کرکٹ کی دنیا میں بھی روایتی حریف کے طور پر پہچانے جانے والے ہندوستان اور پاکستان کے مابین گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے اٹھائس سال کے بعد ہندوستان کو دس وکٹ سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی۔

گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ۲۰۲۱ کا میچ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف دس وکٹ سے تاریخی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان کو ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف یہ فتح اٹھائس برس کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے خلاف پاکستان کی یہ دوسری انوکھی فتح ہے جو دس وکٹ سے حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ۱۹۸۳ میں ہندوستان کو فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں دس وکٹ سے ہرایا تھا۔

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک سو باون رن کا ہدف دیا تھا جو پاکستان کی ٹیم نے اپنا کوئی وکٹ کھوئے بغیر ہی با آسانی اٹھارہ اوور میں حاصل کر لیا۔

ہندوستان کی طرف سے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ ستاون رن بنائے۔پاکستان نے اپنی پاری کی شاندار شروعات کی اور اپنے اوپنروں محمد رضوان اور بابر اعظم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت اپنا کوئی نقصان کئے بغیر اٹھارویں اوور میں ہی ایک سو باون رنوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستان کے محمد رضوان نے اناسی جبکہ کپتان بابر اعظم نے اڑسٹھ رن بنائے۔ بہترین بولنگ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے تین وکٹ لئے۔ 

ٹیگس