Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • روس کی جانب نیٹو کے بڑھتے قدم سے ماسکو کو تشویش، تعلقات سے ہی کیا انکار

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کا نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے روس اور نیٹو کے تعلقات کو بہت ہی خراب تعلقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ماسکو اور نیٹو کے درمیان کوئی تعلقات اور رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کا دوست نہیں ہے اور نیٹو نے دوستی برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے روس اور چین کو اپنے لیے خطرہ اور چیلنج تصور کر رکھا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اب کہہ رہے ہیں کہ پوری دنیا کی سلامتی کی ذمہ داری نیٹو پر عائد ہونی چاہیے۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ الیکزینڈر گورشکوف نے بھی نیٹو کی توسیع پسندی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے خلاف نیٹو کے رکن ممالک کے معاندانہ رویے کے مد نظر نیٹو کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ناممکن ہو گیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نیٹو اور روس کے درمیان گفتگو کے لیے کوئی مثبت نکتہ نہیں ہے۔

 

ٹیگس