Oct ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • سابق امریکی ایلچی نے افغانستان میں امریکہ کی شکست کا اعتراف کیا

افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق ایلچی نے اس ملک میں و اشنگٹن کی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

سابق امریکی نمائندے زلمی خلیل زاد نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی مشن پورا نہیں ہوا اور اس کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق ایلچی نے اعتراف کیا کہ اگر آج افغانستان دیوالیہ ہوگیا تو حکومت امریکہ کو مزید سیاسی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دو ہزار ایک میں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ امریکی لشکر کشی افغانستان میں بے گناہوں کے قتل عام، اقتصادی ڈھانچے کی تباہی اور دہشت گردی نیز منشیات کی پیداوار میں اضافے پر منتج ہوئی۔

امریکی فوجی آخر کار بیس سال کے غاصبانہ قبضے کے بعد، رواں سال اگست کے آخر میں انتہائی ذلت آمیز طریقے سے افغانستان سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور طالبان نے اس ملک کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔

ٹیگس