تل ابیب میں نفتالی بینٹ حکومت کے خلاف مظاہرہ
تل ابیل کے شہریوں نے صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے بجٹ کی منظوری کی آخری مہلت قریب آنے کے ساتھ ہی تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تل ابیب کے ہابیما اسکوائر پر اکٹھا ہونے والے مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور نفتالی بینٹ کی کابینہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے نفتالی بینٹ اور ان کے وزیروں کی پالیسیوں کی سخت مذمت کی اور اسے صیہونیت دشمن قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں شامل صیہونی پارلیمنٹ میں لیکوڈ پارٹی کے نمائندے شلومو قرحی نے کہا کہ بینٹ کی کابینہ، صیہونیت مخالف ہے اور یہ فریب، دھاندلی، لالچ اور انتہاپسند ارتھوڈوکسوں کے حقوق کو پامال کر کے تشکیل پائی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بینٹ اور لاپید کی کابینہ کے پاس جسے اقتدار سنبھالے ابھی پانچ مہینے بھی نہیں ہوئے ہیں، صرف چودہ نومبر تک دو ہزار اکیس کا بجٹ منظور کرانے کا موقع ہے، جس میں پہلے ہی کافی تاخیر ہو چکی ہے۔