Nov ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • چین کے بارے میں امریکہ کے شکوک و شبہات

چین کی طاقت کے بارے میں امریکی محکمہ جنگ کی کانگریس کو دی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین بہت آگے نکل گیا ہے۔

امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے کئی زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔

چین کے پاس 2027 تک 700 ڈیلیوری ایبل نیوکلیئر وار ہیڈز ہو سکتے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا حجم اس سے ڈھائی گنا زیادہ ہے جو پینٹاگون نے صرف ایک سال پہلے کیا تھا۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ’اپنے زمینی، سمندری اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے۔

ٹیگس