Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ماحولیات کے حامیوں کا مظاہرہ

ماحولیات کے لئے سرگرم افراد نے گلاسگو ماحولیات اجلاس کے موقع پر مظاہرہ کر کے ملکوں کے سربراہوں سے ماحولیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماحولیات کے ہزاروں حامیوں نے گلاسگو ماحولیات اجلاس کے انعقاد کے پانچویں دن بھی مظاہرہ کیا اور ملکوں کے سربراہوں سے زمین کی حدت روکنے کے وعدے پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ماحولیات کے بحران اور زمین کی حدت پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

اس مظاہرے میں فلسطین کے حامی اور صیہونی حکومت کے مخالف گروہ بھی موجود تھے۔ فلسطین کے حامی گروہوں نے فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ یہ مظاہرہ ایسے عالم میں منعقد ہوا ہے کہ پیر سے برطانیہ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ اجلاس میں ممالک کے اعلی حکام، ماہرین اور ماحولیات کے لئے سرگرم شخصیات بھی شریک ہیں۔

ماحولیات کے تحفظ کے لئے منعقدہ اس چھبیسویں اجلاس میں دوہزار پندرہ کے پیرس معاہدے کو باقی رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پیرس معاہدے میں ملکوں نے ماحولیات کی حدت کم کرنے کا عہد کیا ہے ۔

ٹیگس