Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • سیرا لِیون، المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایران کی تعزیت

ایران نے سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینکر کے المناک حادثے میں بڑے پیمانے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام سے ھمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے  سیرالِیون میں تیل بردار ٹینکر کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام سے ھمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 مغربی افریقی ملک سیرا لِیون میں تیل بردار ٹینکر کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا جسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس میں 99 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا جہاں 99 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس واقعہ میں  بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس