ٹرمپ کے سابق مشیر کی بایڈن حکومت کو دھمکی
ٹرمپ کے سابق مشیر نے بایڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے جن پر امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کا الزام ہے، بایڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔
اسٹیو بینن نے پیر کے روز واشنگٹن میں پلیس تھانے میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں یہ بات کہی۔
اسٹیو بینن نے جنہیں امریکی کانگریس پر حملے پر وضاحت کے لئے کانگریس میں طلب کیا گیا تھا اور وہ وضاحت دینے کے لئے کانگریس میں حاضر نہیں ہوئے، پیر کے روز واشنگٹن میں پولیس کے سامنے تسلیم ہو گئے۔ ان کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہیں کے الزام کا سامنا ہے۔
اسٹیو بینن جیسے ہی کالے رنگ کی ایک کار سے واشنگٹن میں فیڈرل پولیس کے دفتر پہونچے، کچھ نامہ نگاروں اور صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے کوتاہ گفتگو میں کہا کہ ہم بایڈن حکومت کو گرا کر رہیں گے۔
بینن کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کرنے پر ایک ماہ سے لے کر ایک سال تک کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔