Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے بارہ چینی کمپینوں کو بلیک لسٹ کردیا

امریکی محکمہ تجارت نے اعلان کیا کہ اس نے بارہ چینی کمپنیوں سمیت ستائیس غیر ملکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بائیڈن حکومت کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ بارہ چینی کمپنیوں میں سے آٹھ کو کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا دعویٰ کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

واشنگٹن نے یہ اقدام چین اور امریکا کے صدور کی ورچوئل ملاقات کے دس دن بعد کیا ہے۔

امریکی محکمہ صنعت و سلامتی کا دعویٰ ہے کہ یہ کمپنیاں امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر کے اسے چینی فوج کو منتقل کر سکتی ہیں۔

امریکہ کی بلیک لسٹ میں چینی کمپنیوں کے علاوہ روس، جاپان، پاکستان اور سنگاپور کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈ  نے دعویٰ کیا  ہے کہ امریکی محکمہ تجارت امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے برآمداتی کنٹرول کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 اگر چہ بائیڈن انتظامیہ کے حکام کے چین کے ساتھ مساوی رقابت اور دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی دور کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے چین کے بارے میں امریکی رویہ تمام شعبوں میں مقابلہ آرائی کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹیگس