Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کے نشانے پر ٹک ٹاک، ٹرمپ نے کی مخالفت

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹِک ٹاک کے استعمال پر پابندی کو منظوری دے دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: بائیڈن نے اس بل کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت کی جو امریکہ میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو ہٹانے کی بنیاد فراہم کرے گا۔

فارس نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو ایک ایسے قانون کی حمایت کی ہے جس کے تحت مختلف صارفین پر امریکہ میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ کارروائی چینی حکومت کو امریکی صارفین کے ڈیٹا کی دستیابی کے بارے میں واشنگٹن میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان کی جا رہی ہے۔

صحافیوں سے بات چیت میں جو بائیڈن نے کہا کہ اگر ایسا بل پاس ہوتا تو میں اس پر دستخط کروں گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی انرجی اینڈ کامرس کمیٹی نے بھی متفقہ طور پر مذکورہ بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی کے لیے ووٹنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے سابق صدر اور اس ملک کی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں امریکی صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا اقدام فیس بک جیسے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔

ان کی مخالفت اس وقت سامنے آئی تھی جب انہوں نے 2020 میں WeChat کے ساتھ TikTok پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

ٹیگس