شدید ہواؤں کے سامنے پست ہوا برطانیہ۔ ویڈیو
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
برطانیہ میں شدید طوفان اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔
برطانیہ میں گزشتہ روز آروِن نامی شدید طوفان آیا اور تیز ہواؤں نے خاصی تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق شدید طوفان کے باعث گاڑیاں پلٹ گئیں، درخت اکھڑ گئے اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اب تک کی رپورٹ کے مطابق دو افراد پیڑ گرنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مرنے والوں میں ایک اسکول ٹیچر بھی شامل ہے۔
اُدھر اسکاٹ لینڈ میں بھی طوفان کی تباہی کے باعث ایک لاکھ افراد کی بجلی کٹ گئی جس کے باعث وہ بے شمار مشکلات میں ڈوب گئے۔ محکمۂ موسمیات نے شدید ہواؤں، برفباری اور سخت سردی کی پیشیگوئی کی ہے۔