Nov ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ برطانیہ علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرائے گا

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے معاملے کو اٹھانے اور ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن   کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال برطانیہ سے علیحدگی کی مہم دوبارہ شروع کریں گی جو کورورنا وائرس کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی وبا نے ا جازت دی تو  سن دوہزار تئیس میں برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کا ریفرنڈم بھی کرایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ جنوری دوہزار بیس میں اسکاٹ لینڈ کی پارلمنٹ نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی منظوری دی تھی تاہم حکومت برطانیہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے پہلا ریفرنڈم ، بریگزٹ کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سے دوسال قبل سن دوہزار چودہ میں ہوا تھا۔یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد، بریگزٹ ک مخالفت کرنے والے اسکاٹش عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور خود مختاری کے جذبات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔

اسکا ٹش عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور خود مختاری کے جذبات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس