سرمائی اولمپک کا بائیکاٹ کرنے والوں کو چین کا انتباہ
چین نے امریکہ سمیت مغربی ملکوں کے عہدیداروں کو سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں نہ بلانے کا عندیہ دیا ہے۔
چین نے یہ فیصلہ امریکہ کے صدر اور برطانیہ کے وزیراعظم کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپک کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق بیانات کو مد نظر رکھتے ہوے کیا ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ چین سرمائی اولمپک کا ممکنہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کے عہدیداروں کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ دنوں کینیڈا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا تھاکہ وائٹ ہاؤس چین میں ہونے والے سرمائی اولمپک کے بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کا واضح مطلب یہ ہوگا کہ امریکی حکام بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے بھی محروم رہیں۔
چین اس سے پہلے بھی کئی بار امریکہ کی جانب سے سرمائی اولمپک کے سفارتی بائیکاٹ کی دھمکیوں کو تباہ کن پروپیکنڈا قرار دیتے ہوئے، اس کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کرچکا ہے۔