Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے غرب اردن میں مزید صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے نئے نصوبے کی منظوری دی ہے۔

آناتولی خبر رساں کا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو ہتھیانے کیلئے جنوبی نابلس کے علاقوں «قریوت» اور «الساویه» میں مزید صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی ریاست مقبوضہ قدس میں 10 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی نام نہاد عدالت نے اتوار کے روز ایک دشمنانہ اقدام کے تحت  مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام اور عوام نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں تیزی سے صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو عالمی برادری کے مطالبے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے عالمی برادری کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 23 دسمبر 2016 کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند  کرانے کیلئے ایک قرارداد کی منظوری دی  تھی۔ لیکن اسرائیل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ٹیگس