Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں برطانیہ کے ایک ایف-35 جنگی طیارے کو سمندر میں ڈبکی لگاتے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنا وائرل ہوا کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرنا پڑا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا پیشرفت ایف-35 جنگی طیارہ جیسے ہی ملکہ الیزابیتھ نامی جنگی بیڑے سے پرواز کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ سمندر میں گر پڑتا ہے۔ جنگی طیارے کی سمندر میں ڈبکی لگانے کی خبر اخباروں کی سرخیاں بن گئیں۔ یہ جنگی طیارہ برطانوی ایئرفورس کا تھا اور یہ پرواز کی کوشش کے دوران بحیرہ روم میں گر پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے سمندر میں گرنے سے پہلے ہی ایجکٹ کر دیا تھا اور خود کی جان بچا لی تھی۔

 

ٹیگس