ایران چین اور روس برطانیہ کیلئے خطرہ
Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6 کے ڈائریکٹر نے ایران، روس اور چین کے خلاف نیا شوشہ چھوڑا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بد نام زمانہ برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6 کے ڈائریکٹر "رچرڈ مور" Richard Moore، نے منگل کے روز دعوی کیا کہ ایران، روس اور چین برطانیہ کے خلاف خطرات پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
جاسوسی کی تنظیم ایم آئی 6 کے ڈائریکٹر نے اسی طرح دعوی کیا کہ ایران، روس اور چین اور اسی طرح دہشتگردی ایسے 4 سکیورٹی موضاعات ہیں جن کا ایم آئی 6 کو سامنا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چین، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جاسوسی کرتا ہے۔ جبکہ ایران ہمسایہ ملکوں کے امور میں مداخلت کرتا ہے اور روس سائبر حملوں کی کوشش کرتا ہے۔