روسی صدر پوتین کا دورۂ ہندوستان
روس کے صدر ولادیمیر پوتین آج اپنے ایک روزہ دورے پر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بریکس، جی ٹونٹی اور شانگھائی تعاون تنظیم میں مشترکہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
روس ہندوستان کو ایس چار سو میزائل سسٹم فروخت کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں کی ملاقات میں ایڈونس پیشرفتہ میزائل سسٹم ایس پانچ سو اور ایس پانچ سو پچاس کی خرید و فروخت کے بارے میں بھی مذاکرات کا امکان ہے۔
نئی دہلی میں تعینات روس کے سفیر نکولای کوداشیف نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دفاعی، اسلحہ جاتی اور خلائی شعبوں میں طرفین کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ روسی سفیر نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تکنیکی و عسکری میدان میں نئی دہلی ماسکو کا مشترکہ تعاون جاری رہے گا۔