Dec ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran

امریکا میں نیویارک کے یہودیوں نے مینہٹن علاقے میں تیس کیلو میٹر تک دھاگے کی لائن کھینچ دی۔

یہودیوں کے اعتقاد کے مطابق شبات کے دن یعنی سنیچر کے دن اپنی خصوصی سرحد سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دھاگہ ایک شرعی دھوکہ ہے جس کے تحت وہ خود کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ پورے محلے کو اپنی خصوصی سرحد اور اپنا خصوصی علاقہ سمجھتے ہیں۔

ہرہفتے شبات یا سنیچر سے پہلے چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں کوئی مسئلہ تو نہيں ہے۔

یہودیوں کی اس رسم پر سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا خرچہ آتا ہے۔

 

ٹیگس