Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • لاس انجلیس میں یہودی احتجاجی مظاہرین نے ہائی وے بند کر دیا

لاس انجلیس میں یہودی احتجاجی مظاہرین نے ہائی وے بند کر کے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک سرگرم یہودی گروہ نے جو غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا تھا، امریکی شہر لاس انجلیس میں ہیوی ٹریفک والے ایک ہائی وے کو بند کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سیاہ رنگ کیٹی شرٹ پہن رکھی تھی اور ایسے بینرز اپنے ہاتھوں لے رکھے تھے جن پر غزہ میں جنگ بند کئے جانے کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

وائرل کی جانے والی ویڈیو کلپ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مظاہرین، ہائی وے کے بیچ میں بیٹھے ہوئے ہیں جن کے پیچھے پورا ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔ جبکہ پولیس نے احتجاج کرنے والے تقریبا پچہتر افراد کو گرفتار کرلیا۔

ٹیگس